اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے جمعرات کو صوبہ صعدہ کے شہر رازح کے رہائشی علاقے برکان پر حملہ کیا جس میں دو عام شہری شہید اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے- سعودی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے ہی الملاحیط اور المصاحف علاقوں پر بھی شدید بمباری کی- سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ تعز کے التعزیہ شہر اور صوبہ صنعا کے ملح علاقے پر بھی بمباری کی- یمن کے صوبے مآرب اور الجوف کے بھی رہائشی علاقے، جارح سعودی طیاروں کی وحشیانہ بمباریوں کی زد میں رہے- دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ لحج کے شہر کرش میں سعودی فوج کے اتحادیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے شہر کے چار محلوں کو آزاد کرا لیا-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲